Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / صدر میکسیکو ، ڈنر کیلئے مودی کے ساتھ ریسٹورنٹ پہونچے

صدر میکسیکو ، ڈنر کیلئے مودی کے ساتھ ریسٹورنٹ پہونچے

میکسیکو سٹی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر میکسیکو انیریکوپیتانٹیو نے ایک خصوصی خیرسگالی جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ڈنر کے لئے ریسٹورنٹ پہونچے۔ میکسیکو ویجٹیرین فیر کے دوران عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے ایک فوٹو کے ساتھ ٹوئٹ کیا ہے کہ ایک غیرمعمولی خیرسگالی کا جذبہ ظاہر کرتے ہوئے صدر میکسیکو نے مودی کے ساتھ کار میں بیٹھ کر ریسٹورنٹ تک سفر کیا۔ تصویر میں بتایا گیا ہے کہ 49 سالہ پنیانٹیو مودی کے ساتھ کار کی پچھلی نشست پر بیٹھے ہیں۔ دونوں سربراہ اس ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے جہاں ویجٹیرین ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ قبل ازیں صدر میکسیکو نے بھی ٹوئٹر پر پیام پوسٹ کرتے ہوئے مودی کا خیرمقدم کیا جو واشنگٹن سے میکسیکو کے مختصر دورہ پر پہونچے تھے۔

TOPPOPULARRECENT