Friday , April 28 2017
Home / ہندوستان / صدر نیپال کا آج سے پانچ روزہ دورہ ہندوستان

صدر نیپال کا آج سے پانچ روزہ دورہ ہندوستان

نئی دہلی 16 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپال کے صدر بدیا دیوی بھنڈاری کل یہاں پانچ روزہ دورہ پر ہندوستان آئیں گی اوراس موقع پر وہ ہندوستان کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کرینگی ۔ وہ گجرات اور اوڈیشہ کی منادر کا دورہ بھی کرینگی ۔ اکٹوبر 2015 میں نیپال کی صدارت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا بیرونی دورہ ہوگا ۔ وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی دعوت پر ہندوستان آ رہی ہیں۔ نیپال کے وزرا ‘ ارکان پارلیمنٹ اور سینئر عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا ۔ وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری ( شمال ) سدھاکر دلیلہ نے آج کہا کہ صدر نیپال کا دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ ہندوستان نیپال کے ساتھ اپنے قدیم تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ بدیا دیوی بھنڈاری ہندوستان میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ‘ وزیر اعظم نریندر مودی ‘ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ‘ وزیر خارجہ سشما سوراج اور دوسروں سے ملاقاتیں کرینگی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT