Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر پی سی سی تلنگانہ کی تقریر کے دوران کانگریس قائد کی روانگی

صدر پی سی سی تلنگانہ کی تقریر کے دوران کانگریس قائد کی روانگی

حیدرآباد 15 اگسٹ (سیاست نیوز) کانگریس کے سابق رکن اسمبلی مسٹر پی وشنو وردھن ریڈی گاندھی بھون میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی تقریر شروع ہوتے ہی اپنے حامیوں کے ساتھ واپس چلے گئے۔ گاندھی بھون میں آزادی کا جشن منایا گیا۔ حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے سابق رکن اسمبلی مسٹر وشنو وردھن ریڈی اپنے حامیوں کے ساتھ گاندھی بھون پہونچے تاہم قومی پرچم کشائی کے بعد جیسے ہی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے اپنی تقریر شروع کی مسٹر وشنو وردھن ریڈی تقریر ختم ہونے کا انتظار کئے بغیر اپنے حامیوں کے ساتھ واپس ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT