Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / صدر کانگریس سونیا گاندھی دواخانہ سے ڈسچارچ

صدر کانگریس سونیا گاندھی دواخانہ سے ڈسچارچ

نئی دہلی 19 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو آج سر گنگا رام ہاسپٹل سے ڈسچارچ کردیا گیا ۔ یہاں ان کا کچھ علاج کیا گیا ۔ 69 سالہ سونیا گاندھی کوچہارشنبہ کو ہاسپٹل میں دوبارہ شریک کیا گیا تھا جبکہ انہیں 14 اگسٹ کو ڈسچارچ کردیا گیا تھا ۔ وہ گیارہ دن تک دواخانہ میں رہیں جہاں ان کا بخار اور ڈی ہائیڈریشن کا علاج کیا گیا تھا اور کندھے کی سرجری ہوئی تھی ۔ دوبارہ شریک کرنے پر ان کے آپریشن کے بعد فزیوتھراپی وغیرہ کی گئی ہے ۔ دواخانہ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے نائب صدر نشین ڈاکٹر ایس پی بیوترا نے کہا کہ مسز سونیا گاندھی کو 17 اگسٹ کو سر گنگا رام ہاسپٹل میں دوبارہ شریک کیا گیا تھا ۔ انہوں نے اپنے علاج سے بہتر پیشرفت کی ہے ۔ اور انہیں بہتر حالت پر ڈسچارچ کردیا گیا ہے ۔ انہیں آرام اور مزید علاج کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ اپنے تازہ ترین میڈیکل بلیٹن میں ہاسپٹل کا کہنا تھا کہ سونیا گاندھی کو آج دو پہر مستحکم حالت میں ڈسچارچ کردیا گیا ہے ۔ پہلے انہیں طبیعت بگڑجان پر 3 اگسٹ کو دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT