Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / صدر کانگریس سونیا گاندھی کی چادر درگاہ اجمیر شریف پر پیش

صدر کانگریس سونیا گاندھی کی چادر درگاہ اجمیر شریف پر پیش

اجمیر ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آج صدر کانگریس سونیا گاندھی کی جانب سے صوفی سنت خواجہ معین الدین چشتی  ؒ کی درگاہ پر ایک چادر پیش کی گئی۔ چادر کے ساتھ صدر کانگریس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اخوت اور امن کا پیغام بھی روانہ کیا ہے۔ صدر راجستھان پردیش کانگریس سچن پائلٹ نے صدر کانگریس کا حضرت خواجہ معین الدین چشتی  ؒ 804 ویں عرس شریف کے موقع پر روانہ کردہ پیغام پڑھ کر سنایا۔ سچن پائلٹ کے ہمراہ سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ اور دیگر کئی کانگریس قائدین نے چادر پیش کی اور درگاہ شریف پر پھول چڑھائے۔

TOPPOPULARRECENT