Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / صدر کانگریس کی جانب سے کامریڈ بردھن کی عیادت

صدر کانگریس کی جانب سے کامریڈ بردھن کی عیادت

نئی دہلی ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج جی بی پنت ہاسپٹل کا دورہ کیا اور سی پی آئی کے بزرگ لیڈر اے بی بردھن کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں جو کہ فالج کے حملہ کے بعد ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ۔ سی پی آ:ی کے نیشنل سکریٹری مسٹر ڈی راجہ نے بتایا کہ سونیا گاندھی آج صبح ہاسپٹل پہنچ کر بردھن کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ بردھن کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے صدر کانگریس کو تفصیلات سے واقف کروایا ۔ مسٹر ڈی راجہ نے بتایا کہ اگرچیکہ بردھن کی حالت نازک ہے لیکن ان کی حالت میں ہلکی سی بہتری آرہی ہے ۔ تاہم اب بھی وینٹلیٹر پر رکھا گیا ہے ۔ 92 سالہ سابق جنرل سکریٹری سی پی آئی بردھن کا گذشتہ ہفتہ سے ہاسپٹل کے آئی سی یو میں علاج کیا جارہا ہے ۔ ان کا شمار ممتاز ٹریڈ یونین لیڈروں میں ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT