Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / صدر کولمبیا کو امن کا نوبل انعام

صدر کولمبیا کو امن کا نوبل انعام

اوسلو۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے صدر جوان مینوئل سینٹوس کو اپنے ملک میں پانچ دہائیوں سے جاری جنگ ختم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کے اعتراف کے طور پر امن کے نوبل انعام کا مستحق قرار دیا گیا ہے حالانکہ ووٹرس نے گذشتہ ماہFARC  سربراہ روڈریگولونڈونا کے ساتھ چار سال کی مسلسل بات چیت کے بعد جس معاہدہ کو قطعیت دی تھی، اس کی مخالفت کی تھی۔ اس کے باوجود ناروین نوبل کمیٹی نے 2016ء کے امن نوبل انعام کیلئے صدر کولمبیا کا انتخاب کیا کیونکہ انہوں نے ملک کی خانگی جنگ کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT