Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / صدر یمن کی سعودی سے جلاوطنی کے بعد عدن واپسی

صدر یمن کی سعودی سے جلاوطنی کے بعد عدن واپسی

عدن ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر یمن سعودی عرب میں جلاوطنی کے ایام گذارنے کے بعد آج عدن پہنچے حالانکہ صرف ایک روز قبل ہی ایران کی حمایت والے باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تھی۔ عدن کی سرزمین پر پہنچتے ہی صدر منصور ہادی سیدھے قصرصدارت پہنچے تاکہ تعز کو حوثی باغیوں کے قبضہ سے آزاد کرانے جو فوجی کارروائی جاری ہے اس کی بہ نفس نفیس نگرانی کرسکیں اور جنگجوؤں کو مفید مشورے بھی دیں۔ یوں تو منصور ہادی نے یمن واپس لوٹنے کی کئی بار کوشش کی تھی۔ جاریہ سال ستمبر میں سعودی عرب میں 6 ماہ جلاوطنی میں گذارنے کے بعد منصور ہادی اور وزیراعظم خالد باہا عدن واپس آئے تھے تاہم ایک بار پھر خونریز حملوں کی وجہ سے انہیں دوبارہ سعودی واپس جانا پڑا تھا۔ سعودی عرب جاریہ سال مارچ سے ایران کی حمایت والے حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتحادی فوج تیار کرکے معرکہ آرائی کررہا ہے جو منصور ہادی کی عوامی طور پر مسلمہ حکومت کی تائید میں معرکہ آرائی میں مصروف ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کا کہنا ہیکہ جب سے سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج نے یمن میں معرکہ آرائی شروع کی ہے، اب تک 5000 افراد جن میں اکثریت شہریوں کی ہے، ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT