Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صدور منڈل مساجد کے صدور میںامدادی چیکس کی تقسیم

صدور منڈل مساجد کے صدور میںامدادی چیکس کی تقسیم

پٹلم ۔18ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی تلنگانہ سرکار کی جانب سے مدنور منڈل کے جملہ 23مساجدوں کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپئے کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ مدنور منڈل کے کوآپشن ممبر جناب محمد خواجہ معین الدین نے نمائندہ ’سیاست‘ محمد کلیم الدین پٹلم کو فون کر کے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مدنور منڈل کے 23مساجدوں کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپئے کی منظوری عمل میں لائے گی ۔ جملہ 23 مساجدوں کی آہک پاشی کیلئے فی مسجد کو 6521/-روپئے کے علحدہ علحدہ چیکس تمام صدوروں کو مدنور طلب کر کے ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے چیکس کی حوالگی عمل میں آئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبل از حلقہ جکل کے دیگر منڈلوں میں بھی اسی طرح چیکس دیئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT