Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صد فیصد خواندگی کے لیے اجتماعی کوشش ضروری

صد فیصد خواندگی کے لیے اجتماعی کوشش ضروری

کریم نگر میں وزیر ریاستی فینانس و سیول سپلائز ایٹالہ راجندر کا خطاب

کریم نگر ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ضلع میں صد فیصد خوانگی سے مکمل خواندگی کے حصول کے لیے عوامی نمائندے ، آشا ورکرس سے لے کر سرکاری ملازمین تک سب ہی اجتماعی طور پر سعی کریں ریاستی فینانس و سیول سپلائز محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر نے کہا ہفتہ کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع لوک سکھشا سمیتی کے زیر اہتمام صد فیصد خواندگی کے حصول کے لیے منعقدہ بیداری پروگرام میں وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواندگی پروگرام کو 20 سال کے اندر کے عمر کے 30-50 سال عمر کے 50-65 سال کے عمر کے آخر میں اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بتدریج چار حصوں میں شناخت کر کے صد فیصد خواندگی کے حصول کی جانب اقدامات کریں ۔ فنڈس کی قلت نہیں ہے ۔ فرائض کی انجام دہی میں تساہلی اور آپسی ہم آہنگی کی کمی کی وجہ سے اب تک صد فیصد خواندگی حاصل نہیں کی گئی ۔ وزیر موصوف نے کہا ۔ موضع واری کمیٹی ڈال کر جنگی خطوط پر پروگرام کو چلائیں ۔ 100 فیصد کتابیں ، تختیاں ، بلاک بورڈس دینے کی ذمہ داری حکومت کی ہے ۔ اسکولوں کے ریشنلائزیشن میں جو اسکول بند ہوئے ہیں ان اسکولوں کی عمارت کو اس پروگرام کے لیے استعمال کریں ۔ جہاں پر اسکول نہیں ہے وہاں پر کمیونٹی ہالس کا استعمال کریں ۔ تلنگانہ حکومت ایک معیاری تبدیلی لارہی ہے ۔ مکمل و جامعہ طور پر تمام شعبوں میں مساوی ترقی حاصل ہو کوشش کررہی ہے ۔ ضلع کریم نگر میں اب تک ہی ہریتاہارم ، شخصی بیت الخلاؤں ، پانی کے انجذابی گڑھے ، و دیگر پروگرامس میں آگے ہے ۔ خواندگی میں بھی آگے آکر اول مقام کو پہنچے گی ۔ ضلع کے تمام سرکاری اسکولوں میں 15 کروڑ روپیوں سے صد فیصد بنچس و دیگر سہولیات کی فراہمی آنے والے تعلیمی سال میں فراہم کی جائے گی ۔ پیسوں کے اعتبار سے نہیں بلکہ ضروریات کے لحاظ سے معیاری طور پر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ رکن پارلیمنٹ بوئن پلی ونود کمار نے کہا ملک اور ریاست کے خواندگی کی شرح سے کم ضلع کے خواندگی کی اوسط شرح کم ہے ۔ ضلع ترقی کے معاملے میں آگے ہے مگر تعلیمی میدان میں پیچھے ہے ۔ عوامی نمائندے ، عہدیداران ، اس معاملے میں بہت سنجیدہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ 2017 تک ملک کی سطح میں 80 فیصد اوسط نشانہ کے حصول میں کریم نگر ضلع آگے ہونا چاہئے ۔ توقعات کا اظہار کیا ۔ منظم لائحہ عمل کے ساتھ آگے بِڑھیں ۔ مرکزی حکومت سے ضروری درکار فنڈس اجرائی کے لیے سعی کروں گا ۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد چیرپرسن تلااوما ، ضلع کلکٹر نیتو پرساد ، رکن قانون ساز کونسل نارا واسو لکشمن راؤ ، سنکرتی سادادھی و مانکنڈور رکن اسمبلی رسامائی بالا کشن کریم نگر مئیر سردار رویندر سنگھ ، جگتیال سب کلکٹر تشانک ، ٹرینی کلکٹر گوتم ، ا ڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ناگیندرا ، ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ، کریم نگر ، سرسلہ ، پداپلی ، منتھنی ، آر ڈی اوز چندرا شیکھر ، بھکشا نائک ، نارائن ریڈی ، سرینواس ، ضلع عہدیداران ، ایم پی پی ایز زیڈ پی ٹی سی ایز و دیگر نے شرکت کی ۔۔

 

حاملہ خاتون کی خود کشی
آرمور ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سرکل انسپکٹر سیتارام کے مطابق 21 مئی کو صبح جگتیال گریش نگر سے تعلق رکھنے والی ملیشوری نامی خاتون نے درخواست دی کے اسے 3 لڑکے 2 لڑکیاں ہیں اور ا س کا شوہر چند سال قبل گزر گیا اس کی ایک لڑکی رجیتا 27 سالہ کو 21 جولائی 2010 کو آرمور سے تعلق رکھنے والے اے دھرمیندر کے ساتھ شادی ہوئی بتایا کے اس کا داماد دھرمیندر کئی دنوں سے اس کی بیٹی کو ستایا کرتا تھا اور روپئے لانے کے لیے پریشان کیا کرتا تھا اور مارتا تھا اس طرح وہ دل برداشتہ ہو کر بتایا گیا کہ وہ حاملہ تھی مکان کے اوپری کمرے میں جاکر صبح کے اولین ساعتوں میں خود کو آگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ اس ضمن میں کیس درج رجسٹر کیا گیا اور موقعہ واردات پر ڈی ایس پی آرمور رام ریڈی سرکل انسپکٹر نے جاکر معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT