Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / صرافہ تاجرین کی آٹھویں دن بھی ہڑتال جاری

صرافہ تاجرین کی آٹھویں دن بھی ہڑتال جاری

ملک کے کئی حصوں میں دکانات بند، ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں دوبارہ احتجاج شروع
نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے بیشتر حصوں میں سونے اور زیورات کی دکانات آج مسلسل آٹھویں دن بھی بند رہیں جبکہ تاجرین نے بجٹ میں غیر نقروی زیورات پر ایک فیصد اکسائز ڈیوٹی کی تجویز کے خلاف احتجاج جاری رکھا۔ زیورات کے تاجرین 2 لاکھ روپئے سے زائد کی خریدی پر صارفین کے پان نمبر کا حوالہ لازمی قرار دینے کی بھی مخالفت کررہے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں بشمول میٹرو شہروں میں صرافہ اور زیورات کی دکانات آٹھویں دن بھی بند تھیں۔ آل انڈیا صرافہ اسوسی ایشن کے نائب صدر سریندر کمار جین نے یہ بات بتائی۔ اس دوران ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں زیورات کے تاجرین جنھوں نے مرکز کی فیصلہ پر نظرثانی کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کردی تھی، آج سے غیر معینہ مدت کا احتجاج دوبارہ شروع کردیا۔ ان سب نے اپنی دکانات اور تجارتی ادارے بند رکھے۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے 29 فروری کو پیش کردہ بجٹ میں زیورات پر ایک فیصد اکسائز ڈیوٹی کی تجویز پیش کی تھی۔ مدراس جیویلرس اینڈ ڈائمنڈ مرچنٹس اسوسی ایشن کے صدر جینتی لال چلانی نے کہاکہ ہم نے حکومت کے نظرثانی کے تیقن پر ہڑتال عارضی طور پر ملتوی کردی تھی۔ لیکن پیر کو ممبئی میں ہوئی ملاقات غیر مختتم رہی اور ہمارے پاس ہڑتال دوبارہ شرع کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں تقریباً 36 ہزار جیویلری شورومس ہیں اور 12 لاکھ ملازمین اس وقت ہڑتال کررہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہڑتال کی وجہ سے علاقہ میں تقریباً 2000 کروڑ روپئے کا خسارہ ہوا ہے۔

وکی پیڈیا پر بی جے پی خاتون رکن پارلیمنٹ کے انتقال کی اطلاع، ارکان کی تشویش
نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں بی جے پی رکن نے آج یہ کہتے ہوئے سنسنی پیدا کردی کہ وکی پیڈیا پر انھیں ’متوفی‘ بتایا گیا ہے۔ ارکان نے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت نے سخت کارروائی کا وعدہ کیا۔ وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے انجو بالا نے بتایا کہ ان کی سکریٹری کو ممبئی سے فون کال وصول ہوا جس کے بعد ہی سوشیل میڈیا پر ان کی موت کا پتہ چلا۔ انھوں نے گزشتہ ہفتہ ویمنس کانفرنس منعقدہ ممبئی میں حصہ لیا تھا۔ لیکن سکریٹری کو فون کال کرتے ہوئے ایک شخص نے پوچھا کہ کیا یہ پروگرام کافی پہلے منعقد ہوا تھا کیوں کہ وکی پیڈیا پر دکھایا گیا ہے کہ 3 مارچ کو ان کا انتقال ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT