Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / صرف’گوشت‘ یا ’ویڈیوز‘میں تبدیلی کنہیا کمار کا مودی کو کھلا مکتوب

صرف’گوشت‘ یا ’ویڈیوز‘میں تبدیلی کنہیا کمار کا مودی کو کھلا مکتوب

نئی دہلی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام یونیورسٹیز میں ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ’’گوشت‘‘ یا ’’ویڈیوز‘‘ کو تبدیل کرنے سے ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے مودی کے نام کھلے مکتوب میں دادری قتل واقعہ کا حوالہ دیا جہاں ایک شخص کو محض مکان میں بیف موجود ہونے کے شبہ کی بنیاد پر قتل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ جے این یو میں 9 فروری کے متنازعہ پروگرام کے سلسلہ میں مبینہ طور پر آمیزش کے ساتھ منظرعام پر آنے والی ویڈیوز کا بھی انہوں نے تذکرہ کیا۔ کنہیا کمار نے کہا کہ ’’مودی جی، گوشت یا ویڈیوز کو تبدیل کرنے سے ملک میں تبدیلی نہیں آتی۔ ملک کو تبدیل کرنے کیلئے عوام کی حالت بہتر بنانا ضروری ہے۔ آپ کے دورحکومت میں حالات بد سے بدتر ہوگئے۔ نوجوانوں اور طلبہ نے کافی توقعات کے ساتھ آپ کو منتخب کیا تھا۔ ایسا لگتا ہے ملک کی یونیورسٹیز میں ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔ ان حالات میں آپ ’’اچھے دن‘‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT