Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / صرف روزگار کی فراہمی سے مسئلہ بیروزگاری کا حل ناممکن

صرف روزگار کی فراہمی سے مسئلہ بیروزگاری کا حل ناممکن

۔125 کروڑ کی آبادی

ترقی کی باتیں کرنے والے کئی وزیراعظم آئے اور گئے ،لیکن اصل کام مودی جی پر چھوڑ دیا : امیت شاہ

نئی دہلی۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ معاشی ماہرین ممکن ہے کہ ’’روزگار کے بغیر ترقی‘‘ پر مودی حکومت کی مذمت کرتے ہوں لیکن ہندوستان صرف ملازمتیں فراہم کرتے ہوئے ہی بیروزگاری کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکز کی مدرا قرض اسکیم کے تحت تین سال کے دوران 7.28 کروڑ افراد خودروزگار ہوتے ہیں۔ امیت شاہ نے برجستہ طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’معاشی پنڈت اگرچہ روزگار کے بغیر ترقی کے بارے میں باتیں کرتے ہوں گے اور یہ پوچھتے ہوئے کہ ملازمتیں کہاں ہیں، میرے سر پر بچے کچے بال بھی اکھاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بی جے پی صدر آج یہاں وزیراعظم مودی پر ایک کتاب کی رسم اجرائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت، متعدد مرکزی وزراء اور بی جے پی قائدین نے شرکت کی۔ امیت شاہ نے کہا کہ 125 کروڑ آبادی والے کسی ملک میں محض روزگار کی فراہمی کے ذمہ دار بیروزگاری کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔ مودی حکومت 7.28 کروڑ نوجوانوں کو خودروزگار بناتی ہے۔ بی جے پی صدر نے سابق حکومتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کئی وزرائے اعظم جو ترقی اور غریبوں کی باتیں کیا کرتے تھے، آئے اور چلے گئے لیکن انہوں نے بیت الخلاء بنائے ، بینک کھاتے کھولے اور غریبوں کو دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا کام مودی پر چھوڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2019ء تک 5 کروڑ غریب خواتین کو اور2024ء تک ہر گھر کو ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT