Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / صرف عام آدمی ہی متاثر:چدمبرم

صرف عام آدمی ہی متاثر:چدمبرم

حکومت کا دعویٰ مضحکہ خیز، ادویات کی خریدی ، آٹو رکشا میں سفر مشکل
چینائی ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج حکومت کے اس دعویٰ سے اختلاف کیا کہ کالے دھن کے خاتمہ کیلئے بھاری قدر کی کرنسی نوٹوں کو منسوخ کرنے سے عام آدمی متاثر نہیں ہوا ہے اور کہا کہ اس فیصلہ سے صرف عام آدمی ہی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم نے کہا کہ عوام کو ادویات کی خریدی ، آٹو رکشا کے کرائے ، بس اور ٹرین ٹکٹوں کی خریدی میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے ۔ کیونکہ500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کا چلن سب سے زیادہ تھا جس کو حکومت نے آن ِواحد میں بند کردیا ۔ چدمبرم نے کہا کہ ’’ وہ (حکومت) کہتی ہے کہ سب سے زیادہ چلنے والی نوٹوں کو بند کردینے سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا ۔ یہ حکومت کا ایک انتہائی مضحکہ خیزبیان ہے ‘‘ ۔ چدمبرم نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ یہ اقدام کالے دھن پر قابو پانے کیلئے نہیں بلکہ …. مرکز کے اس اقدام سے صرف عوام ہی متاثر ہوں گے ۔ یہ میرا نظریہ ہے ‘‘ ۔ چدمبرم نے کہا کہ 2012 ء میں راست محاصل کے مرکزی بورڈ نے مرکز کو 2000 روپئے مالیتی کرنسی نوٹوں کی اجرائی سے گریز کا مشورہ دیا تھا لیکن آج مودی حکومت 2000کے نوٹ جاری کی ہے جو نقصان دہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT