Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صرف نعرہ بازی کو حب الوطنی نہیں کہتے

صرف نعرہ بازی کو حب الوطنی نہیں کہتے

ضلع انچارج وزیر گلبرگہ ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کا بیان

گلبرگہ۔ 16اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صرف نعرہ بازی کو حب الوطنی نہیں کہتے بلکہ حب الوطنی کے لئے وطن سے محبت اور اخلاص عمل بھی ضروری ہوتا ہے۔ ہمارے خیالات اور عمل ہی اس ملک کو ایک سیکولر ملک بناسکتے ہیں ۔ ہمیں نہایت سخت جدو جہد کرنی چاہئے اور اور ایمانداری سے کام لینا چاہئے یہی حب الوطنی ہے۔ کرناٹک میں چیف منسٹر سدرامیا کی حکومت موافق عوامی اسکیموں کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہے اور اس نے عوام کو ایک بہتر حکومت دینے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شرنپرکاش پاٹل ضلع انچارج وزیر گلبرگہ نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے اس موقع پر رکن پارلیمنٹ گلبرگہ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے اور سابق چیف منسٹر این دھرم سنگھ کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں قائیدین کی کوششوں سے آج علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے عوام کو تعلیمی میدان اور سرکاری ملازمتوں میں تحفظات فراہم ہوئے ہیں ۔ ان تحفظات کے سبب مختصر سی مدت میں اب تک اس علاقہ کے 20ہزار افراد کو سرکاری ملازمتیںمل چکی ہیں ۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ تین سال کی مدت میں اس علاقہ کی ترقی کیلئے حیدر آباد کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ کو 4500کروڑ روپیوں کے ترقیاتی فنڈس جاری کئے ہیں ۔ یوم آزادی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر آر وینکٹیش کمار، ایس پی این ششی کمار، اوردیگر عہدہ داران شریک تھے ۔

 

TOPPOPULARRECENT