Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / صرف پچاس روپیوں کیلئے قتل

صرف پچاس روپیوں کیلئے قتل

حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے 50 روپیوں کی خاطر ایک دوسرے شخص کا قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ تاہم پولیس نے قاتل کا پتہ چلالیا ۔ 5 جون کی رات بنی ریڈی نے ایک وزنی پتھر سے فٹ پاتھ پر سو رہے 40 سالہ نامعلوم شخص پر حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ 50 روپئے کے مسئلہ پر دونوں میں بحث و تکرار ہوئی اور یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ دونوں فٹ پاتھ پر بھیک مانگنے والے ہوں گے ۔ پولیس مہانکالی مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT