Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / صرف پیلے نہیں بلکہ رونی کی بھی ہندوستان آمد ہوگی : گنگولی

صرف پیلے نہیں بلکہ رونی کی بھی ہندوستان آمد ہوگی : گنگولی

کولکاتا، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) برازیلی گریٹ پیلے واحد فٹبال اسٹار نہیں جو اس شہر پہنچنے والے ہیں کیونکہ آئی ایس ایل ٹیم اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا کے شریک مالک سورو گنگولی کا ادعا ہے کہ انگلینڈ کے سوپر اسٹار وین رونی بھی اِس سال کے اواخر کولکاتا کا دورہ کریں گے۔ سابق کرکٹ کپتان نے کہا کہ 29 سالہ انگلش کیپٹن فرنچائز پر مبنی ٹورنمنٹ کے دوسرے ایڈیشن کے تحت آئیں گے، جو چینائی میں 3 اکٹوبر کو شروع ہونے والا ہے۔ سی اے بی جوائنٹ سکریٹری نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ رونی آئی ایس ایل کے حصہ کے طور پر یہاں آئیں گے، لہٰذا یہ معاملہ صرف پیلے تک محدود نہیں رہے گا۔
عمران طاہر ہندوستان کیخلاف ٹسٹ
سیریز کیلئے تین پروٹیز میں شامل
جوہانسبرگ ، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) اس کی تیاری کرتے ہوئے جو ہندوستان کو مشقت سے بھرپور دورہ ثابت ہونے کی توقع ہے، جنوبی افریقہ نے آج تین اسپیشلسٹ اسپنرز کو اپنے ٹسٹ اسکواڈ میں نامزد کیا جو چار میچ کی مہاتما گاندھی۔ نیلسن منڈیلا سیریز میں حصہ لے گا۔ عمران طاہر اور ڈین پیٹ کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی اور پہلے سے موجود سائمن ہارمر کے ساتھ مل کر یہ سہ رخی اسپن اٹیک ہوگیا ہے۔ پروٹیز نے ٹسٹ، ونڈے اور T20 تینوں اسکواڈز کا اعلان کردیا، جن کی قیادت ترتیب وار ہاشم آملہ، اے بی ڈی ولیرز اور فاف ڈوپلیسی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT