Monday , August 21 2017
Home / دنیا / صرف ہتھیاروں کی طاقت سے دولت اسلامیہ کا خاتمہ ناممکن

صرف ہتھیاروں کی طاقت سے دولت اسلامیہ کا خاتمہ ناممکن

واشنگٹن ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کو شکست دینا ضروری ہے جس کو دوبارہ ابھرنے سے بھی روکنا ہوگا۔ اس تنظیم کے قیام اور فروغ کی وجوہات کی بیخ کنی ضروری ہے۔ اس تنظیم کے عروج کیلئے عوام کی برہمی، مایوسی اور ناراضگی کے جذبات کا استحصال کیا جارہا ہے۔ سنی مسلمانوں کو یہ تنظیم بہکا کر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث کررہی ہے۔ تاہم اس کی کارروائیوں سے کوئی فائدے حاصل ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ سی آئی اے کے سابق تجزیہ نگار اور انسداد دہشت گردی کے ماہر بروس ریڈل جو فی الحال باوقار برینکنگس تنظیم کے سربراہ ہیں، کہا کہ دولت اسلامیہ نے سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ کی حکمت عملی کو اپنا بنیادی مقصد قرار دیا ہے۔ دولت اسلامیہ یا القاعدہ کی قیادت اس کے خلاف ہتھیاروں کی طاقت کے استعمال کے بعد کسی نئے نام سے برسرعام آسکتی ہے۔ اس لئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہیکہ ایسی تنظیم کے قیام کی وجوہات کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ہتھیاروں کی طاقت سے اس قسم کی تنظیموں کا خاتمہ ناممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT