Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / صرف 15 فیصد صارفین کے پاس واٹر میٹرس

صرف 15 فیصد صارفین کے پاس واٹر میٹرس

واٹر میٹر نہ ہونے پر پانی کا دوگنا بل وصول کیا جارہا ہے
حیدرآباد 8 مئی (سیاست نیوز) یسے وقت جبکہ شہر میں عوام کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ واٹر بورڈ نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران گھریلو صارفین کو ناقص میٹرس یا میٹرس موجود نہ ہونے پر 51 ہزار نوٹسیں جاری کی ہیں۔ ریکارڈ سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ 8 لاکھ 40 ہزار گھریلو آبی صارفین میں سے چار لاکھ صارفین کے گھروں میں میٹرز نہیں ہیں۔ میٹر صرف کاغذ پر موجود ہے۔ مزید دو لاکھ صارفین کے پاس میٹر کا کہیں کوئی وجود نہیں ہے۔ صرف 15 فیصد صارفین کے پاس پانی کے میٹرس کام کررہے ہیں۔ سلم علاقوں کے ایک لاکھ چالیس ہزار صارفین کو میٹر کی تنصیب کی ضرورت نہیں ہے۔ سرکاری اعداد و شمار میں یہ بات بتائی گئی۔ اب واٹر بورڈ ایسے صارفین کے لئے جہاں میٹر موجود نہیں ہے دوگنا واٹر بل وصول کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT