Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صفاء بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے بیوہ گان و معذورین میں وظائف کی تقسیم

صفاء بیت المال شاخ کریم نگر کی جانب سے بیوہ گان و معذورین میں وظائف کی تقسیم

کریم نگر /6 جنوری ( ذریعہ فیاکس ) حافظ محمد اسمعیل کی اطلاع کے بموجب دفتر صفاء شاخ کریم نگر پر ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی 75 بیوہ گان و معذورین میں فی کس 400 کے حساب سے جملہ 30,000 ہزار روپئے تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد کمال الدین (سیول کنٹراکٹر ) جناب حافظ معظم حسین فیضی ( امام مسجد امجدیہ ) اور مولانا غفران نے شرکت کی ۔ اس موقع پرجناب محمد کاظم الحسنی ( صدر صفاء شاخ کریم نگر ) جناب عبدالحکیم خان ( نائب صدر صفاء شاخ کریم نگر ) نے صفاء کی خدمات کا مختصر تعارف کروایا ۔

TOPPOPULARRECENT