Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صفاء بیت المال کی جانب سے وڈال جامع مسجد کے امام مرزا بیگ کو 10 ہزار روپئے کا عطیہ

صفاء بیت المال کی جانب سے وڈال جامع مسجد کے امام مرزا بیگ کو 10 ہزار روپئے کا عطیہ

سرپور ٹاون /5 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دہی گاؤں منڈل کے موضع وڈال کے جامع مسجد کے امام جناب مرزآ بیگ کو 4 اکٹوبر کے روز انچارج صدر صفاء بیت المال مصدق حسین اور میر شجاعت علی ہاشمی اور ایاز الحق کے ہاتھوں دس ہزار روپیوں نقد رقم حوالے کی گئی اور اس طرح سے وڈالی جامع مسجد امام جناب مرزآ بیگ کی لڑکی کی شادی کیلئے تعاون کیا گیا ۔ بعد ازاں اردو نامہ نگاروں سے بات چیت کرے ہوئے صفاء بیت المال انچارج صدر مصدق حسین نے کہا کہ صفاء بیت المال کی جانب سے مسلم اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کی جاری ہے ۔ اس ضمن میں مسلمانان اور غریبوں کو زیادہ سے زیادہ مدد کرتے ہوئے پسماندگی اور معاشی حالات کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مسلمانو ںکو ہر اعتبار سے مدد کرنے کا انہوں نے تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شادی بیاہ اور دوسری کوئی بھی تقاریب اور مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے میں صفاء بیت المال پیش پیش رہنے کا عزم ظاہر کیا ۔

TOPPOPULARRECENT