Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / صفائی ستھرائی سروے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن 15 ویں نمبر پر

صفائی ستھرائی سروے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن 15 ویں نمبر پر

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انڈین ریلویز کی طرف سے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کرائے گئے سروے کے مطابق کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن ملک میں 15 ویں مقام پر اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن 23 ویں مقام پر ہے ۔ انڈین ریلویز نے 75 اے ون زمرہ کے ریلوے اسٹیشنوں کا سروے کرایا ہے ۔ حیدرآباد 47 ویں نمبر پر ہے ۔ سورت راجکوٹ اور بلاسپور سب سے زیادہ صاف ستھرے ریلوے اسٹیشن ہیں ۔ آزاد ایجنسی ٹی این ایس انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کی طرف سے بڑے ریلوے اسٹیشنوں میں صفائی ستھرائی کے حالات کا سروے کیا گیا ۔ انڈین ریلویز نے اسے یہ ذمہ داری سوچھ ریل سوچھ بھارت مشن کے تحت دی گئی ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ساوتھ سنٹرل ریلوے کا کوئی بھی اسٹیشن لیول I تک نہیں پہونچ سکا ۔ دوسرے زونس کے 13 ریلوے اسٹیشن اس زمرہ میں ہیں ۔ جملہ 407 ریلوے اسٹیشنوں کے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے سروے کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT