Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صفائی سے وبائی امراض کا تدارک گراما جیوتی پروگرام سے وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کا خطاب

صفائی سے وبائی امراض کا تدارک گراما جیوتی پروگرام سے وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کا خطاب

کریم نگر۔/19اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے تمام مواضعات میں صدفیصد صفائی برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دینے ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائیز محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر نے زور دیا۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو سیدا پور منڈل کے موضع ایلایوتارم میں گراما جیوتی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موضع کا دورہ کرکے وہاں کے عوام سے مسائل دریافت کئے۔ بعد ازاں منعقدہ گراما سبھا میں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے گھر میں لازمی طور پر بیت الخلاء کی تعمیر کروانے عوام کو ہدایت دی۔ موضع میں کچرے کی صفائی اور صاف ستھرا رکھیں کچرہ کو ڈمپنگ یارڈ میں ڈالنے کیلئے انتظام کریں کیونکہ صفائی کی برقراری سے وبائی امراض کا تدارک کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنی ذمہ داریوں کا احساس رکھتے ہوئے ترقی حاصل کریں۔ ہر موضع میں موضع کے منصوبے گراما سبھاؤں کے ذریعہ تشکیل دیں اور روبہ عمل لائیں۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تمام سہولیات کا بہتر طور پر استعمال کرنے کا انہوں نے مشورہ دیا۔ انہوں نے درکار فنڈس کی منظوری کا تیقن دیا۔ اس موضع کو خود ہی اڈاپٹ کرنے کی وجہ سے تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ موضع میں تمام طبقات کے عوام آگے آکر ترقی کیلئے تعاون کریں، اس موضع کیلئے 1.2کروڑ گراما جیوتی اسکیم کے تحت آنے والے چار سالوں میں خرچ کئے جائیں گے۔ حسن آباد حلقہ اسمبلی کے پراجکٹس کو مکمل کرکے تمام مواضعات میں پینے کا پانی اور آبپاشی کی فراہمی کیلئے سعی کی جائے گی۔ بعد ازاں موضع میں شجر کاری کی۔ ہریتا ہارم اسکیم کے تحت موضع میں 40ہزار پودے لگائیں۔ اس پروگرام میں زیڈ پی ٹی سی رکن وینکٹ ریڈی، ایم پی ٹی سی راجیشوری، موضع کی سرپنچ سواروپا و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT