Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / صفائی کرمچاریوں اور گرمائی اسپورٹس کیمپس کے انتظامات کا جائزہ

صفائی کرمچاریوں اور گرمائی اسپورٹس کیمپس کے انتظامات کا جائزہ

کمشنر بلدیہ ڈاکٹر جناردھن ریڈی کا صبح کے اولین ساعتوں میں دورہ ، عہدیداروں میں ہلچل
حیدرآباد۔15مئی(سیاست نیوز) کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے صبح کی اولین ساعتو ںمیں شہر کے مختلف علاقو ںکا دورہ کرتے ہوئے جاروب کشی اور صفائی کے انتظامات کے علاوہ رہائشی علاقوں سے کچہرے کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کمشنر جی ایچ ایم سی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ صبح کی اولین ساعتوں میں اچانک دورہ کرتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا اور کئی مقامات پر کمشنر کی آمد کی اطلاع پر متعلقہ عہدیدار پہنچ گئے۔پرانے شہر کے علاقو ںمیں کمشنر جی ایچ ایم سی کے اچانک دورہ اور عہدیدارو ں کے ہمراہ ماہ رمضان المبارک کے دوران صفائی انتظامات کی حکمت عملی کی تیاری کے علاوہ پرانے شہر میں چلائے جانے والے جی ایچ ایم سی کے گرمائی اسپورٹس کیمپ کے دورہ سے پرانے شہر کے عہدیدارو ںمیں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر ہیلت اینڈ سنیٹیشن مسٹر روی کرن اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے خورشید جاہ گراؤنڈ کے علاوہ مغلپورہ اسپورٹس کامپلکس اور تاریخی چارمینار کے اطراف و اکناف صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ صفائی کے انتظامات میں بہتری لائیں یا پھر کاروائی کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے خورشید جاہ میدان میں جاری فٹ بال کی تربیت کے کیمپ میں حصہ لیتے ہوئے بچوں سے بات چیت کی اور بچوں کے ساتھ کچھ دیر کیلئے کھیل کود میں حصہ لیتے ہوئے انہیں صفائی اور کچہرے کے متعلق باشعور بنایا اور کہا کہ وہ اپنے آس پاس کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں۔ بعد ازاں و مغلپورہ کے لئے روانہ ہوئے لیکن راستہ میں کچہرے کی کنڈی سڑک پر کچہرا دیکھ کر گاڑی روک دی اور مکمل صفائی تک وہیں ٹھہرے رہے۔ صفائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد بلدی ملازمین و عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان علاقو ںکی صفائی کو بہتر بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے مغلپورہ اسپورٹس کامپلکس کا معائنہ کیا اور کامپلکس میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کھیل کود کی سرگرمیو ںمیں مزید بہتری لانے کے علاوہ میدان کے اطراف کو اکناف صفائی کے انتظامات کو ممکن بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے چارمینار کے دامن میں ’شی ٹائیلٹ‘ کے استعمال کے علاوہ اس کی صفائی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اورکہا کہ بہت جلد شہر کے مختلف مقامات پر مزید ’شی ٹائیلٹ‘ کی تنصیب کو ممکن بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے اعلانات کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT