Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / صفا سوسائٹی کا اردو یونیورسٹی میں پلیسمنٹ ڈرائیو

صفا سوسائٹی کا اردو یونیورسٹی میں پلیسمنٹ ڈرائیو

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ سماجی عمل (Social Work)میں حیدرآباد کے ایک مشہور ادارے صفا سوسائٹی کی جانب سے طلبہ کے لیے پلیسمنٹ ڈرائیو (برسر موقع انتخاب) کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تنظیم حیدرآباد کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کی با اختیاری اور لڑکیوں کی تعلیم کے میدان میں کام کر رہی ہے۔ تنظیم کی بانی و ڈائرکٹر محترمہ روبینہ مظہر کے مطابق صفا سوسائٹی، گذشتہ چند برسوں کے دوران شعبۂ سماجی عمل سے مختلف پراجیکٹس میں تعاون کرتی رہی ہے۔ شعبہ کے طلبہ کے جذبہ اور طریقۂ کار نے انہیں کافی متاثر کیا ہے۔ تنظیم نے فیلو شپ کے تحت جن طلبہ کا ابتدا میں انتخاب کیا انہیں پہلے مرحلے میں مختلف گروپس میں تقسیم کرتے ہوئے مختلف مشقوں سے گزرنا پڑا۔ قطعی مرحلے میں طلبہ کا شخصی انٹرویو لیا گیا۔ شعبے کے تمام طلبہ نے شرکت کی۔ قبل ازیں شعبہ کے 4 طلبہ کا فروری میں پیرامل فائونڈیشن کے ذریعہ گاندھی فیلوشپ کے تحت انتخاب عمل میں آچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT