Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / صندل کی اسمگلنگ روکنیمؤثر قانون ضروری : جے وی راموڈو

صندل کی اسمگلنگ روکنیمؤثر قانون ضروری : جے وی راموڈو

حیدرآباد 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کے ڈی جی پی رامڈو نے کہا ہے کہ لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے واقعات کو روکنے کیلئے مزید موثر قانون کی ضرورت ہے ۔ ریاست میں لال صندل کی لکڑی کے تحفظ اور اسمگلنگ کو روکنے کیلئے تروپتی میں منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون میں ترمیم کے بعد موثر اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ قیمتی لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے سلسلہ میں ہزاروں افراد کو پکڑا گیا ۔ اس سلسلہ میں ہزاروں گاڑیاں و معاملات بھی درج کئے گئے لیکن ابھی بھی لال صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT