Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / صنعاء پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 60 ہلاک

صنعاء پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 60 ہلاک

صنعا ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت پر آج سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کے ہولناک فضائی حملوں میں عام شہریوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے جس کی یمن شاہدین اور مقامی میڈیا نے توثیق کی ہے۔ اس ملک کے دارالحکومت پر کنٹرول رکھنے والے حوثی باغیوں کے ایک ٹیلیویژن چینل نے خبر دی ہیکہ سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کے حملوں میں 60 شہری ہلاک ہوگئے لیکن آزاد ذرائع سے ان اعداد کی فوری طور پر توثیق نہ ہوسکی۔ عینی شاہدین اے ایف پی سے کہا کہ یمنی حکومت کے حلیف سعودی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے آج شہر کے علاقوں پر کئی مرتبہ فضائی حملے کئے۔ ان میں قریبی زرعی ورکرس کا ایک رہائشی علاقہ بھی شامل ہے۔ یہ اطلاعات بھی تھیں کہ وہاں حوثی باغی مقیم تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT