Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / صنعاء گارڈن فنکشن ہال میں سیاست کوکری سہ روزہ کلاسیس

صنعاء گارڈن فنکشن ہال میں سیاست کوکری سہ روزہ کلاسیس

27 تا 29 مئی مقرر، ماہر پکوان پونیت مہتا کی خدمات، رجسٹریشن کیلئے سیاست تراشہ لازمی
حیدرآباد 22 مئی (سیاست نیوز) سیاست کوکری کلاسیس (پکوان ۔ 2016) 27 ، 28 اور 29 مئی 10 بجے دن تا 2 بجے دن صنعاء گارڈن فنکشن ہال روبرو سردار محل میں جاری رہیں گے۔ جس کے لئے خواتین و طالبات جو اِن پکوان کلاسیس سے دلچسپی رکھتی ہوں کے لئے رجسٹریشن کا 23 مئی پیر 11 بجے دن تا 5 بجے شام دفتر روزنامہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر آغاز ہوگا۔ خواہشمند خواتین و طالبات متعین اوقات میں رجسٹریشن کروائیں۔ رجسٹریشن کروانے کے لئے اُنھیں اخبار میں شائع شدہ ’’سیاست کوکری کلاس‘‘ (پکوان 2016) کا تراشہ اپنے ساتھ لانا ضروری ہوگا جس میں نام، ولدیت، خاوند، عمر، قابلیت، رہائش (علاقہ) اور فون نمبر ضرور اندراج کریں۔ اس تراشہ کے بتلانے پر انٹری کارڈ دیا جائے گا۔ بناء تراشہ کے انٹری کارڈ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ پکوان کلاسیس کے روز بناء انٹری کارڈ کے داخلہ صنعاء گارڈن فنکشن ہال روبرو سردار محل میں نہیں رہے گا۔ پکوان کلاسیس کی محدود نشستیں رکھی گئی ہیں اس لئے خواتین و طالبات داخلہ کے لئے عجلت کریں۔ واضح رہے کہ سہ روزہ پکوان کلاسیس میں ملک کے ماہر پکوان شیف پونیٹ مہتا کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جو عالمی شہرت کے حامل ہے۔ پکوان کلاسیس کے اس پروگرام کو ’’فریڈم رائس برآن آئیل اور خواتین دوشیزاؤں و بچوں کے لباس کا مرکز ’’کشش‘‘ نے اسپانسر کی ذمہ داری لی ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9908025687 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT