Tuesday , October 24 2017
Home / عرب دنیا / صنعا عنقریب باغیوں کے شکنجے سے آزاد ہوگا

صنعا عنقریب باغیوں کے شکنجے سے آزاد ہوگا

صنعا۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد علی المقدشی نے کہا ہے کہ فوج اور اس کی حامی مزاحمتی ملیشیا دارالحکومت صنعاء کو باغیوں سے چھڑانے کیلئے فیصلہ کن جنگ کی تیاری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز اس وقت صنعاء کے دروازے پر دستک دے رہی ہیں۔ اگلے چند ایام میں قوم صنعاء کی باغیوں کے پنجے سے آزادی کی خوشخبری سنے گی۔یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’سبا‘ کے مطابق آرمی چیف نے اپنے ایک بیان میں مسلح افواج کی قربانیوں اور باغیوں کے مقابلے میں عزم استقلال کا مظاہرہ کرنے پر اسے شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔جنرل المقدشی کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج قوم اور مسلم امہ کے مسائل پردشمن کے ساتھ کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گی۔ ملک وقوم کی بالا دستی، استحکام اور سلامتی کو چیلنج کرنے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT