Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / صنعا پر شدید بمباری، مارب میں ماہر بارودی سرنگ ہلاک

صنعا پر شدید بمباری، مارب میں ماہر بارودی سرنگ ہلاک

صنعا۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف فضائی حملوں کی قیادت کرنے والے عرب اتحاد نے شمالی صنعاء پر حملے مزید تیز کر دیئے ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں حملوں میں تیزی کا سلسلہ یمن میں جاری لڑائی میں متحدہ عرب امارات کے 45، سعودی عرب کے 10 اور بحرین کے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ اس سے عرب اتحادیوں نے یمن پر ابتک کی جانے والی ‘شدید ترین’ بمباری قرار دیا ہے۔ سعودی اور یو اے ای کے خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اتحادی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ایک راکٹ حملے نے یمن کے مشرقی صوبہ مارب کے ایک فوجی کیمپ میں گولہ بارود کا گودام تباہ کر دیا۔ ہلاک ہونے والے اماراتی اور سعودی فوجی وہیں تعینات تھے۔ عرب اتحادیوں نے ہفتے کے روز اس اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا جہاں سے حوثی ملیشیا نے وہ میزائل داغا کہ جس کی زد میں آ کر اتحادی فوج کے کئی درجن فوجی ہلاک ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT