Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / صنعتوں سے خارج پانی کی صفائی کیلئے پلانٹ

صنعتوں سے خارج پانی کی صفائی کیلئے پلانٹ

حیدرآباد فارماسٹی پر کے ٹی آر کی اعلیٰ حکام سے بات چیت
حیدرآباد 9 اگسٹ (این ایس ایس) وزیر آئی ٹی، کانکنی، صنعتیں بلدی نظم و نسق اور این آر آئی اُمور کلوا کنٹلہ تارک راما راؤ (کے ٹی آر) نے صنعتوں سے خارج ہونے والے گندہ پانی کو صاف کرنے والی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے آج ملاقات کی اور باوقار فارماسٹی کے علاوہ تلنگانہ کے دیگر صنعتی پارکس میں گندہ پانی کی صفائی کے لئے مشترکہ پلانٹ کے قیام کے سوال پر تبادلہ خیال کیا۔ کے ٹی آر کے اس اجلاس میں پرنسپال سکریٹری صنعت و تجارت اروند کمار، ٹی ایس آئی آئی ایس کے منیجنگ ڈائرکٹر نرسمہا ریڈی، ای پی ٹی آر آئی کے ڈائرکٹر جنرل کلیان چکرورتی، سمب کارپ سنگاپور، جی ای واٹر امریکہ، تہال ایمسٹرڈم اور دیگر ممالک کی قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندگان موجود تھے۔ کے ٹی آر آر نے کہاکہ فارما میں قائم کئے جانے والے مشترکہ پلانٹ سے آلودہ پانی کے اخراج کو صفر کی حد تک گھٹادیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ تلنگانہ کے عہدیدار چین، سنگاپور اور ملایشیا میں فارما سٹیز کے معائنے کرچکے ہیں اور حیدرآباد میں فارماسٹی بھی ان ہی معیارات پر تعمیر کی جائے گی۔ کے ٹی آر نے کہاکہ جدید صنعتی پارکوں کے علاوہ تلنگانہ کے تمام صنعتی زونس میں گندہ پانی کے اخراج کو صفر کی حد تک گھٹانے کے انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ صنعتی آلودگی کے انسداد کے لئے حکومت تلنگانہ مختلف کمپنیوں سے تبادلہ خیال کررہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT