Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / صنعتیں روزگار کے زائد مواقع پیدا کریں

صنعتیں روزگار کے زائد مواقع پیدا کریں

ایف ٹی اے پی سی سی آئی صد سالہ تقریب ، گورنر نرسمہن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے صنعتوں سے کہا ہے کہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ غربت اور عدم مساوات کا مسئلہ حل ہوسکے ۔ یہاں فیڈریشن آف تلنگانہ آندھرا پردیش چیمبر آف کامرس کی صد سالہ تقاریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے کہا کہ آج ٹکنالوجیس پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی زندگی خصوصی کر صحت نگہداشت کے میدان میں معیاری خدمات فراہم کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ ، توانائی تحفظ اور تعلیم کے میدانوں میں بھی ٹکنالوجی ایک رول ادا کرتی ہے ۔ ٹکنالوجی کی فراہمی اور استعمال محدود نہیں ہونا چاہئے اس کا خانگی ، عوامی قومی اور عالمی طور پر استعمال کیا جانا چاہئے ۔ ریاستی گورنر نے امید ظاہر کی کہ فیڈریشن آف تلنگانہ اے پی چیمبر آف کامرس کی صد سالہ تقاریب کے موقع پر فنی ترقی پر توجہ مرکوز کی جاسکے گی تاکہ معاشی مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ انہوں نے صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل میں فیڈریشن کے رول کی ستائش کی ۔ قبل ازیں رویندر مودی صدر ایف ٹی اے پی سی سی آئی نے کہا کہ فیڈریشن نے ضلع کوآرڈینٹرس کا تقرر عمل میں لایا ہے تاکہ صنعتوں کو درپیش صنعتی معاشی مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ اس موقع پر صدر نشین صد سالہ تقاریب کمیٹی انیل ریڈی وینم نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں جی سرینواس نائب صدر نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT