Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / صنعتی ادارے ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار

صنعتی ادارے ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار

مدینہ انسٹی ٹیوشن کے زیراہتمام ارتھ ڈے، سمینار کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 22 اپریل (پریس نوٹ) مدینہ پبلک اسکول میں ایک سمینار ’’تلنگانہ شہری تنظیم رہبری ماحولیات‘‘ کے کارکن اور مدینہ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس میں ماحولیاتی آب و ہوا سے متعلق شعور کی بیداری پر زور دیا گیا جس میں کے ایم عارف الدین سکریٹری مدینہ انسٹیٹیوٹ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر راج نارائن نے جو اس تنظیم کے روح رواں ہیں، مہمانوں سے مخاطبت کی۔ تلنگانہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اکبر علی خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اس ترقی یافتہ صنعتی اداروں کو ماحولیات کی تبدیلی کا ذمہ دار قرار دیا۔ جلسہ کی کارروائی پرشوتم نے جو مشہور ماحولیات نے چلائی۔ ڈاکٹر ناگالکشمی نے تنظیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ سمینار کی منتظم نوشین نے فرائض بخوبی انجام دیئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT