Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / صنعتی علاقوں کو سرسبز و شاداب بنانے گرین بک نظام کا منصوبہ

صنعتی علاقوں کو سرسبز و شاداب بنانے گرین بک نظام کا منصوبہ

حیدرآباد 22 جولائی ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام صنعتی علاقوں کو سرسبز و شاداب رکھنے ایک منفرد طریقہ کار گرین بک نظام متعارف کروایا جائیگا ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راؤ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس پروگرام کے تحت کسی بھی صنعتی علاقہ کے ایک تہائی حصے کو شجرکاری کیلئے مختص کیا جائیگا اور اس کی تفصیل آن لائین پیش کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام سے صنعتوں کو اپنے احاطوں میں نصب پیڑوں کی تعداد اور سارے علاقہ کی تفصیل پیش کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی ۔ ان علاقوں میں نصب پودوں کی جیو فینسنگ سسٹم سے نگرانی کی جائیگی ۔ صنعتی علاقوں میں لگائے گئے پودوں کی تفصیلات کو آن لائین پیش کیا جائیگا ۔ تمام علاقوں کا فوٹو گراماٹک انداز میں سروے کیا جائیگا جس کے نتیجہ میں حکومت کو پیڑوں اور پودوں کی تعداد کے تعلق سے تفصیلات جاننے میں مدد مل سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT