Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / صنعتی پیداوار میں 1.2 فیصد اضافہ

صنعتی پیداوار میں 1.2 فیصد اضافہ

نئی دہلی 12 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں صنعتی پیداوار میں ماہ مئی کے دوران 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔کہا گیا ہے کہ صارفین کی اشیا کی پیداوار میں اضافہ کی وجہ سے یہ مثبت تبدیلی آئی ہے ۔ مرکزی دفتر اعداد و شمار نے آج یہ تفصیل بتائی ۔ ادارہ کا کہنا ہے کہ صنعتی پیداوار کے معاملہ میں فیکٹری کی پیداوار 2.5 فیصد تک بڑھی ہے ۔ اپریل ۔ مئی کے دوران صنعتی پیداوار میں صرف 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ایک سال قبل اسی مدت کے دوران یہ اضافہ 2.8 فیصد کا تھا ۔ ماہ مئی میں پیداوار میں اضافہ کے باوجود جملہ شرح ترقی کا نشانہ کم ہی ہے اور اس صورتحال میں ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے شرح سود میں کمی کی ضرورت پر زور دیا جاسکتا ہے ۔اس دوران ماہ اپریل کے دوران جو گراوٹ 0.8 فیصد کی درج کی گئی تھی وہ در اصل 1.34 فیصد طئے پائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT