Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / صنعت نگر سابق کارپوریٹر شام مدیراج کی ٹی آر ایس میں شمولیت

صنعت نگر سابق کارپوریٹر شام مدیراج کی ٹی آر ایس میں شمولیت

ٹی آر ایس حکومت کی ستائش، بابا فصیح الدین، ایم ہنمنت راؤ کا خطاب

حیدرآباد۔12فبروری(سیاست نیوز)اسمبلی حلقہ صنعت نگر کے وینگل رائو نگرمیںسابق کارپوریٹر شام مدیراج اور مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں نوجوانوں نے ٹی آر ایس پارٹی میںشمولیت اختیار کی ۔ نائب مئیرگریٹرحیدرآباد بابا فصیح الدین کی قیادت میںمذکورہ افراد نے ٹی آر ایس پارٹی میںشمولیت اختیار کرنے کااعلان کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابافصیح الدین نے کہاکہ اقلیتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی جانب سے کئے جارہے اقدامات سے متاثر ہوکر آج سینکڑوں کی تعداد میںلوگ ٹی آر ایس پارٹی میںشمولیت اختیارکررہے ہیں۔ اقلیتوں کے لئے موثر بجٹ‘ دلتوں کے لئے ایس سی ‘ ایس ٹی سب پلان اور اقلیتی اقامتی اسکولس کے علاوہ گروکل پاٹاشالہ کا قیام حکومت کے عظیم کارنامے ہیںجس کو تلنگانہ کی عوام کبھی فراموش نہیںکرسکتی۔ بابا فصیح الدین نے کہاکہ حکومت کنٹراکٹ او رآئوٹ سورسنگ ملازمین کے تقررات میں مسلمانوں کو چار فیصد تحفظات کی فراہمی کا اعلا ن کیا ۔انہوںنے کہاکہ جب تک 12فیصد تحفظات کی قانونی کشمکش ختم نہیںہوجاتی تلنگانہ میںمسلمانو ںکو چار فیصد تحفظات تعلیمی اور ملازمتوں کے میدان میںفراہم کرنے پر حکومت کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی اقلیتوں سے ہمدردی اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات مثالی ہیںجس سے متاثرہوکر ہر طبقے ‘ قوم او رجماعت کے لوگ جوق درجوق پارٹی میںشمولیت اختیا ر کررہے ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی میںان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں چیف منسٹر کے فلاحی اقدامات کو عوام کے گھروں تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی۔رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کے علاوہ ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد صدر ایم ہنمنت رائو نے استقریب میںمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT