Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / صنعت نگر میں کمسن طلبہ میں چاقوزنی، پولیس چوکس

صنعت نگر میں کمسن طلبہ میں چاقوزنی، پولیس چوکس

حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ میں معمولی بات پر کمسن طلبہ کے درمیان چاقوزنی کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ واقعہ جنکار واڑی سمتانگر صنعت نگر میں پیش آیا۔ سیکل سے ٹکر دینے کی معمولی بات پر جھگڑا و چاقوزنی سے پولیس نے چوکسی اختیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق چھٹویں جماعت کا طالب علم اروند نے دسویں جماعت کے طالب علم سائی رام میں جھگڑا ہوا تھا۔ اس بات پر برہم اروند نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے دسویں جماعت کے طالب علم کو زخمی کردیا۔ پولیس صنعت نگر مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT