Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / صنعت کاروں سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر زور

صنعت کاروں سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر زور

ورلڈاکنامک فورم کے اجلاس میں وزیر صنعت تلنگانہ کے ٹی آر کی صنعت کاروں سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے دہلی میں 15 بڑے صنعتکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ۔ ایچ پی ، جے کے ٹائرس ، جی ای ، اشوک لی لینڈ ، ڈی ایچ ایل کے علاوہ دوسری کمپنیوں کے نمائندوں نے تلنگانہ کے صنعتی پالیسی کی ستائش کی ۔ بھارت فورج کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر بابا صاحب نیلکنٹ کلیانی نے حیدرآباد پہونچ کر چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کرنے سے اتفاق کیا ۔ کے ٹی آر نے دہلی میں دوسرے دن بھی صنعتکاروں سے ملاقات کی اور ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے کے ٹی آر نے صنعتکاروں کو بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی صنعتی پالیسی لچکدار ہونے کے ساتھ ساتھ متاثر کن ہے ۔ خوشگوار ماحول ہے ۔ صنعتوں کے قیام کے لیے حکومت مکمل تعاون و اشتراک کرے گی ۔ بھارت فورج کمپنی کے ایم ڈی ، بابا کلیانی سے کے ٹی آر نے ملاقات کی ۔ تلنگانہ میں ایرواسپیس اور دفاعی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ۔ حکومت کی جانب سے تلنگانہ میں ایرو ٹکنالوجی یونیورسٹی کے قیام پر حکومت سنجیدگی سے واقف کرایا اور انہیں بتایا کہ عالمی سطح پر چند ایروٹیک ، ڈیفنس یونیورسٹیز سے مذاکرات کرنے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔ بابا کلیانی نے حکومت تلنگانہ کی صنعتی پالیسی کی ستائش کرتے ہوئے حیدرآباد پہونچکر چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کرنے سے اتفاق کیا ۔ جے کے ٹائر کے صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر رگھوپتی سنگھانیہ سے بھی کے ٹی آر نے ملاقات کی ۔ تلنگانہ پیپر ملزم کے شعبہ میں دستیاب مواقع سے انہیں واقف کراتے ہوئے سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی ۔ سری پور پیپر مل کے دوبارہ احیاء کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔ سنگھانیہ نے بھی چیف منسٹر سے ملاقات کرنے سے اتفاق کیا ۔ ایچ سی یو کے منیجنگ ڈائرکٹر مسز نیلم دھون سے کے ٹی آر نے ملاقات کی ۔ مسز نیلم دھون نے حیدرآباد میں اپنی کمپنی کے توسیع اور اسمارٹ سٹی سلویشن کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ کے ٹی آر کی اپیل پر مسز نیلم دھون نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ۔ آبرسانی اور برقی سربراہی کے معاملے تعاون کرنے کا ایچ پی کمپنی نے تیقن دیا ۔ مختلف صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے سی آئی آئی کے صدر نوشاد فوربس اور ڈائرکٹر جنرل چندر جیت بنرجی سے بھی ملاقات کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT