Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / صنعت کاروں کے فائدہ کیلئے نوٹوں کی منسوخی :پونم پربھاکر

صنعت کاروں کے فائدہ کیلئے نوٹوں کی منسوخی :پونم پربھاکر

حیدرآباد 17نومبر(یواین آئی )تلنگانہ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے نوٹوں کی منسوخی سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے قدم کو تغلق کا قدم قرار دیا ۔ انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس فیصلہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر واقعی وزیر اعظم بڑی نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ لینا چاہتے تو انہیں چاہئے تھا کہ وہ ایک ماہ پہلے بڑی تعداد میں بازاروں میں سو روپئے اور پانچ سو روپئے کی نوٹوں کو بھجواتے ۔ آج عوام کو ان کے اس اچانک فیصلہ سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بازاروں میں ریزگاری کی کمی ہے اور اسپتالوں میں بھی منسوخ نوٹس قبول نہیں کی جارہی ہیں جس سے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو کافی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت مخصوص صنعت کاروں کے مفاد میں کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی بھی ان صنعت کاروں کے حق میں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی تبدیلی کیلئے وزیر اعظم کی ماں بھی قطار میں نظر آئیں لیکن بڑے بڑے سرمایہ کار اور دولت مند نوٹوں کی تبدیلی کیلئے قطار میں نظر نہیں آئے جبکہ صورتحال یہ ہے کہ کئی بینکرس ان صنعت کاروں کے پاس جاکر ان کے نوٹوں کو تبدیل کررہے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صنعت کاروں کے فائدہ کیلئے ہی وزیر اعظم نے یہ قدم اٹھایا ہے تاہم اس سے عام آدمی پریشان ہوگیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT