Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / صوبہ عنبر پر دوبارہ قبضہ کی کوشش

صوبہ عنبر پر دوبارہ قبضہ کی کوشش

بغداد ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی فوج اور اس کے حلیف جنگجوؤں نے آج ایک کارروائی کا آغاز کیا تاکہ دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ قصبہ رتبہ پر دوبارہ قبضہ کیا جاسکے۔ خصوصی افواج، فوجی، پولیس، سرحدی محافظین اور حکومت حامی نیم فوجی ارکان عملہ اس کارروائی میں شامل ہیں۔ قصبہ رتبہ صوبہ عنبر میں واقع ہے۔ کارروائی کی مشترکہ کمان کے بموجب کارروائی میں دبابے اور توپ خانہ حصہ لے رہا ہے اور اسے عراق کی فضائیہ اور امریکی زیرقیادت فضائی تحفظ حاصل ہے۔ قصبہ رتبہ اردن جانے والی شاہراہ پر واقع ہے اور 2014ء سے اس پر دولت اسلامیہ کا قبضہ تھا۔ عراقی افواج نے رمزی کے علاوہ قصبہ ہیت بھی گذشتہ ماہ دولت اسلامیہ سے چھین لیا ہے لیکن صوبہ عنبر کے کچھ علاقے بشمول شہر فلوجہ اب بھی دولت اسلامیہ کے قبضہ میں ہے۔ دولت اسلامیہ بتدریج کمزور ہوتی جارہی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اس نے اپنے بم حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ ایک ہی دن میں بغداد میں تین بم حملے کئے گئے تھے جن میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے ۔ جون 2014ء سے دولت اسلامیہ میں اس قسم کی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT