Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / صوبہ ہلمند پر طالبان کے قبضہ کا اندیشہ صدراشرف غنی کونائب گورنر کا فیس بک پوسٹ

صوبہ ہلمند پر طالبان کے قبضہ کا اندیشہ صدراشرف غنی کونائب گورنر کا فیس بک پوسٹ

کابل ۔ /20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند پر طالبان کے قبضہ کا اندیشہ ہوگیا ہے جبکہ دو دن سے جاری خطرناک جھڑپوں میں 90 سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ صوبہ کے نائب گورنر محمد جان رسول یار نے غیرمعمولی طور پر صدر اشرف غنی سے فیس بک کے ذریعہ مداخلت کی اپیل کی ۔ انہوں نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ یہ معاملہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ پیش کرنے پر یقیناً آپ برہم ہوں گے لیکن صورتحال کی سنگینی کے باعث آپ کو مطلع کرنا ضروری تھا ۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ ہلمند کے کئی کلیدی اضلاع میں سرکاری فورسیس اور باغیوں کے مابین جھڑپیں تیز ہوگئی ہیں اور یہ اندیشہ لاحق ہوگیا ہے کہ یہاں سکیورٹی نظام ٹھپ ہوجائے گا ۔ انہوں نے صدر سے خواہش کی کہ صوبہ کو بچانے کیلئے فوری مداخلت کریں جہاں برطانوی اور امریکی فوجیں کئی سال سے دفاع کرتی آرہی ہیں ۔ نائب گورنر نے کہا کہ وہ مزید خاموش نہیں رہ سکتے کیونکہ صوبہ ہلمند میں نظام پورا مفلوج ہوچکا ہے ۔ افغانستان میں جاسوسی ایجنسی کے سربراہ کو جاریہ ہفتہ فیس بک پوسٹ کی بنا مستعفی ہونا پڑا تھا ۔ ہلمند کی تازہ صورتحال کے بارے میں نائب گورنر کے تبصرہ سے سنگینی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT