Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / صورتحال پر توجہ مرکوز رکھنا زیادہ اہم : یوراج

صورتحال پر توجہ مرکوز رکھنا زیادہ اہم : یوراج

’’پاکستان کیخلاف میں نے اسٹرائک بدلتے رہنے کی کوشش کی اور کامیاب رہا‘‘
نئی دہلی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف اُن کی 24 رنز کی چھوٹی اننگز اپنی قدر کے اعتبار سے طلائی وزن رکھتی ہے اور یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ اُن کی ساری توجہ درست چیزوں کی طرف متوجہ تھی جیسے صورتحال کے تقاضوں کے مطابق بیٹنگ کرنا ، نہ کہ ایڈن گارڈنس میں پُرشور بھرپور کراؤڈ کی آوازوں سے مغلوب ہوجانا۔ یوراج نے ورلڈ T20 کے گروپ لیگ میچ میں کٹر حریفوں کے مقابل ٹیم کی چھ وکٹ کی جیت پر bcci.tv کو بتایا کہ ’’میں نے بس صورتحال کی مطابقت میں بیٹنگ کی، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ موقع کتنا بڑا ہو۔ اس وقت درست چیزوں پر توجہ مرکوز کرنا اہم تھا۔ میں نے بس یہی کوشش کی کہ گیند پر اچھی طرح نظر رکھوں اور اسٹرائک بدلتا رہوں اور میں اس کوشش میں کامیاب رہا۔ بدقسمتی سے میں میچ کا اختتام نہیں کرپایا۔ ویراٹ (کوہلی) غیرمعمولی فام میں ہے اور (ایم ایس) دھونی نے میدان پر آکر میچ ختم کرڈالا‘‘۔ کبھی پُرجوش بیٹسمن اور اب ٹیم کے سینئر کھلاڑی کو اپنی صف کے نوجوان بیٹسمنوں کا ساتھ دینے کا مختلف رول ادا کرنا ہے۔ انھوں نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ وننگ پارٹنرشپ نبھائی تھی اور ہفتہ کی شب 61 رنز جوڑے جس نے ایڈن گارڈنس میں معاملہ طئے کردیا۔ 35 سالہ ویٹرن لیفٹ ہینڈر نے کہا کہ ’’میری ذمہ داری چند گیندیں کھیلنے کے بعد میرا فطری جارحانہ کھیل پیش کرنا ہے۔ ہم (نیوزی لینڈ کے خلاف) پہلا میچ ہارنے کے بعد کسی حد تک دباؤ میں تھے۔ (اُس میچ میں) ہم اس طرح نہیں کھیل پائے جیسا ہم چاہتے تھے۔ یہاں (ایڈن گارڈنس میں) ہم نے تین وکٹیں جلد کھو دیئے جس نے ہمیں دباؤ میں ڈالا۔ ہمیں پارٹنرشپ کی ضرورت تھی اور ویراٹ کے ساتھ 50 سے زائد کی رفاقت نے ہم پر سے دباؤ ہٹا دیا۔ یوراج خوش ہیں کہ ٹیم کو اس کا اعتماد واپس ملا ہے جو اسے بنگلہ دیش کے خلاف اگلے میچ میں مدد دے گا۔

TOPPOPULARRECENT