Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / صوفی فیسٹیول کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا فروغ

صوفی فیسٹیول کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا فروغ

جشن خسرو کا افتتاح، اے کے خان، انڈر یونیک اور دیگر معزز شخصیتوںکی شرکت
حیدرآباد۔12ڈسمبر(سیاست نیوز)تاریخی شہر حیدرآباد میںکل ہند مرکزی مجلس ِ چشتیہ کے زیر اہتمام تیسرے سہ روزہ جشن خسروکا آج سے آغاز ہوا ۔ باغ عامہ کے مرکزی وسیع وعریض لان میں ہفتہ کی شب سہ روزہ جشن خسرو کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ ممتاز صوفی سنگر پنڈت دھننجئے کول نے سارنگی او رطبلہ پر حضرتِ امیر خسرو کا کلا م پیش کرتے ہوئے سماع باندھا۔ا س تقریب میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے ڈائرکٹر جنرل اے سی بی اے کے خان ‘ برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن حیدرآباد مسٹر انڈریو میک الیسٹر‘ مسٹر اینڈ مسرس پائوس کے علاوہ شہر حیدرآباد کی سرکردہ شخصیتوں نے شرکت کی۔ پنڈت دھننجئے کے ہمراہ سردار خان طبلہ نوازاور سارنگی نواز سرفراز خان نے بھی اپنی منفرد دھنوں کے ذریعہ سامعین کو محضوظ کیا۔ حضرت امیرخسرو کے کلام کے ساتھ دیگر صوفیانہ کلام بھی پنڈت دھننجئے نے پیش کیا جس کو سامعین نے خوب سراہا گیا۔کنونیر جشن خسرو جناب مظفر علی صوفی چشتی نے بتایا کہ تین سالوں سے کل ہند مرکزی مجلس چشتیہ کی جانب سے تاریخی شہر حیدآباد میںجشن خسرو کا اہتمام کیاجارہا ہے جس کا مقصد ہے کہ موسیقی کے ذریعہ دلوں کو جوڑنے کاکام کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ جشن خسرو فیسٹول کے عنوان کے مطابق’’ ایک صوفی فیسٹول جس کا مقصد بین الاقوامی امن ‘ فرقہ وارانہ ہم آہنگی او رقومی یکجہتی ‘‘ فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سابق میں حضرت امیر خسرو پر کنونشن او رکانفرنس منعقد کئے گئے تھے جس میں انگریزی اور اُردو زبانوں کے علاوہ فارسی کے ماہرین نے حضرت امیرخسرو پر مقالے پیش کرتے ہوئے حضرت امیرخسرو کی تاریخ کو عام کرنے کاکام کیا تھا ۔ اس بار سہ روزہ جشن کے ذریعہ حضرت امیرخسرو کے صوفیانہ کلام کو پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے 12,13,14ڈسمبر کو فرخندہ بنیاد شہر حیدرآباد میں منعقد رہے سہ روزہ جشن خسرو کو تاریخی بنانے کے لئے حکومت تلنگانہ کے محکمہ ٹورازم کے تعاون پر بھر مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ پہلی مرتبہ باغ عامہ کے مرکزی وسیع وعریض لان میں جشن خسرو کے انعقاد کی اجازت اپنے آپ میںایک بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 13ڈسمبر کو چو محلہ اور 14ڈسمبر کو درگاہ حضرت شیخ جی حالی رحمتہ اللہ علیہ اُردو شریف پتھر گٹی میں منعقدہونے والی مجوزہ جشن خسرو تقاریب میں بھی بین الاقوامی شہر ت یافتہ صوفی سنگرس کے ذریعہ حضرت امیر خسرو کا کلام پیش کیاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT