Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / صومالیہ فٹبال فیڈریشن کی الشباب کو پریمیر لیگ میں شرکت کی دعوت

صومالیہ فٹبال فیڈریشن کی الشباب کو پریمیر لیگ میں شرکت کی دعوت

موغا دیشو ، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کی فٹبال فیڈریشن نے ملک میں سرگرم اسلامی شدت پسند تنظیم الشباب کو نیشنل پریمئیر لیگ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ فٹبال فیڈریشن کے سربراہ عبدی کانی سید عرب نے جنھیں گزشتہ ہفتے افریقا کا سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا گیا ، بتایا کہ فیڈریشن تنظیم الشباب کے خلاف نہیں ہے۔ انھیں یقین ہے کہ الشباب کے حامی پہلے سے ہی فٹبال میچوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ صومالیہ کے نیشنل ٹی وی نے گزشتہ ماہ صومالیہ فٹبال لیگ کا ایک میچ براہِ راست نشر کیا تھا۔ الشباب کے زیر کنٹرول علاقوں میں فٹبال کھلاڑیوں کیلئے نیکروں کی بجائے پاجامے پہننے ضروری ہیں۔ عبدی کانی نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال خاصی بہتر ہو چکی ہے اور اب غیر ملکی فٹبال کھلاڑی صومالیہ پریمیر لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT