Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / صومالیہ : منی بس بم دھماکہ ، 19 ہلاک

صومالیہ : منی بس بم دھماکہ ، 19 ہلاک

موگادیشو ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لب سڑک بم دھماکہ سے جو مومالیہ کے نشیبی علاقے شابیل نے ایک منی بس میں پیش آیا کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہیں ۔ علاقائی صیانتی عہدیدار نورعبداللہی نے کہا کہ سڑک کے کنارے بم مٹی میں دفن کیا گیا تھا ۔ جبکہ منی بس دیہات گول ویند سے گزررہی تھی تو اس سے ٹکرا گئی ۔ زبردست دھماکہ سے گاڑی کا بیشتر حصہ تباہ ہوگیا ۔ 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 6 زخمی ہیں ۔ بعض افراد اتنے جھلس گئے ہیں کہ ان کی شناخت ناممکن ہوگئی ہے ۔

 

امریکی تائید یافتہ جنگجوؤں کا طبقہ کا محاصرہ
بیروت ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی تائید یافتہ جنگجؤںنے دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ شمالی شام کے اہم شہر طبقہ کا محاصرہ کرلیا ہے ۔ آخری شاہراہ کی بھی جو طبقہ جاتی تھی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ دولت اسلامیہ کو یا تو سرنگوں کے ذریعہ یا دریائے فرات کے ذریعہ نقل و حرکت کرنی ہوگی ۔ طبقہ سے 6 کیلو میٹر کے فاصلے پر دیہات صف صفاء پر بھی قبضہ ہوچکا ہے ۔ کئی محاذوں پر دباؤ جاری ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT