Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں الشباب کمانڈر کی ہلاکت؟

صومالیہ میں الشباب کمانڈر کی ہلاکت؟

موگادیشو ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے اس بات کی توثیق کرنے والی ہیکہ صومالیہ میں گذشتہ ہفتہ کے اواخر میں الشباب انتہاء پسند گروپ کے اعلیٰ سطحی کمانڈر کو ہلاک کیا گیا ہے۔ آج جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ 30 جولائی کو امریکی فوج کے فضائی حملہ میں علی محمد حسین جو علی جبل کے نام سے بھی مشہور ہے، ہلاک ہوگیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ علی موگادیشو اور ینادیر خطہ میں الشباب شورش پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے ذمہ دار تھا اور اس نے کئی حملوں کی منصوبہ بندی کی۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جاریہ سال اس بات کی توثیق کی تھی کہ امریکہ نے الشباب کیخلاف اپنی کارروائیوں میں توسیع کی ہے، جن میں جارحانہ فضائی حملوں میں بھی اضافہ شامل ہے۔ یاد رہیکہ القاعدہ سے ملحقہ الشباب افریقہ میں خطرناک ترین اسلامی انتہاء پسند گروپ ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT