Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں الشباب کے رہنما پر امریکی ڈرون حملہ

صومالیہ میں الشباب کے رہنما پر امریکی ڈرون حملہ

موغادیشو۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے صومالیہ میں شدت پسند گروہ الشباب پر ایک اور ڈرون حملہ کیا ہے۔ امریکی محمکمہ دفاع کے مطابق ڈرون حملے میں شدت پسندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پینٹاگان کے ترجمان کے مطابق اس حملے کا اصل نشانہ الشباب کے رہنما حسن علی دھور تھے۔ حسن پر حالیہ عرصے میں صومالیہ کے دارالحکومت موگا دیشو پر ہونے والے بم حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔امریکی حکام کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حسن اس حملے میں مارے گئے ہیں یا نہیں۔پینٹاگان کے ترجمان کے مطابق حسن الشباب کے اہم رہنما ہیں اور ان کے مارے جان سے الشباب کو شدید دھچکہ پہنچے گا۔
بلجیم شہری پر دہشت گرد گروپ میں شامل ہونے کی فرد جرم عائد
بروسلز۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) بلجیم کے ایک شہری پر ایک دہشت گرد گروپ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اِس شہری کا نام صرف وائی اے بتایا گیا ہے۔ اِس کو ایک دہشت گردانہ حملے کی پلاننگ کی اطلاع ملنے کے بعد فرانس اور بلجیم کی مشترکہ تفتیش کے بعد حراست میں لیا گیا۔ بلجیم کی وفاقی پولیس کے مطابق جمعرات کے روز حراست میں لیے گئے 33برس کے مشتبہ شخص کو جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے اُسے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔  وائی اے نامی شخص کو 24 مارچ کو فرانس میں گرفتار ہونے والے رضا کریکت سے کی جانے والی تفتیش کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT