Wednesday , May 24 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں دو دھماکے ، دس افراد ہلاک

صومالیہ میں دو دھماکے ، دس افراد ہلاک

موغادیشو، 11اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوج کی وردی میں ایک خودکش حملہ آور نے فوجی کیمپ میں گھس کر گولیاں چلائیں جس میں نو فوجی ہلاک ہو گئے ۔دہشت گرد تنظیم الشباب نے فوجی تربیتی کیمپ میں کل ہوئے خود کش بم حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔پولیس افسر نور حسین نے بتایا کہ ایک مسلح خود کش حملہ آور فوجی وردی میں دھماکہ خیز جیکٹ پہنے کیمپ میں گھس آیا اور جوانوں پر فائرنگ کرتے ہوئے اس نے خود کو اڑا لیا۔فوج کے افسر نے اپنا نام خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ فوجی کیمپ میں گھستے ہی حملہ آور نے چند منٹ میں خود کو دھماکہ کرکے اڑا لیا۔اس میں فوج کے 9جوانوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے جن میں سے چندکی حالت نازک ہے ۔موغادیشوکے میئر کے ترجمان عبدالفتح عمر ہلانے نے کہا کہ شہر کے ایک اور علاقے میں کار بم دھماکے میں ایک سرکاری افسر کی موت ہو گئی۔

ڈھاکہ ۔ کھلنا اور کولکتہ کے درمیان جون سے بس خدمات
ڈھاکہ،11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندو بنگلہ دیش کے درمیان بہتر تعلقات کے مقصد سے کولکتہ۔کھلنا۔ڈھاکہ بس سروس کا ٹرائیل کا آج سے شرو ع ہوگیا۔بس کو ریاستی سیکریٹریٹ نوبانا سے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا ۔بس سروس جون سے باضابطہ شروع ہوجائے گی ۔اس بس کو ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی، ریاستی وزیر پنچایت سبرتو مکرجی ، ریاستی وزیر شہری ترقیات فرہاد حکیم نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ بس 409کلو میٹر کی مسافت 13گھنٹوں میں طے کرکے ڈھاکہ پہنچے گی ۔بس کے ٹکٹ کی قیمت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے ۔کھلنا پہنچنے ، سیکورٹی چیکنگ اور سرحدی مسائل کو حل کرنے میں 7گھنٹے لگیں گے ۔اس سے قبل کولکتہ۔ ڈھاکہ ۔اگرتلہ اور کولکتہ ۔ڈھاکہ کے درمیان بس سروس شروع ہوچکی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT