Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں شدید بارش اور سیلاب 90 ہزار افراد متاثر۔ ہزاروں افراد بے گھر : اقوام متحدہ

صومالیہ میں شدید بارش اور سیلاب 90 ہزار افراد متاثر۔ ہزاروں افراد بے گھر : اقوام متحدہ

موگادیشو 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنگ سے متاثرہ ملک جنوبی صومالیہ میں سیلاب کے نتیجہ میں کم از کم 90,000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں کئی دن سے بارش اور سیلاب کی صورتحال ہے اور متاثرین میں تقریبا نصف اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے یہ بات بتائی ۔ اقوام متحدہ کے دفتر بائے رابطہ انسانی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زائد از 90,000 افراد اس سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں جس کا سلسلہ اکٹوبر کے آخری ایام سے جاری ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایک اندازہ کے مطابق 42,000 افراد سیلاب اور دریاؤں کی سطح آپ میںاضافہ کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ جنوبی صومالیہ کے علاقہ باکول ‘ زیریں جوبا ‘ وسطی جوبا اور وسطی شابیلے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ کل رات دیر گئے جا ری کی گئی ہے ۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں سیلاب کے باوجود باغیوں اور حکومت کی افواج کے مابین لڑائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ یہاں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے الشباب کے عسکریت پسند سرگرم ہیں جو حکومت کی افواج کے ساتھ نبرد آزما ہیں۔ سرکاری افواج کو افریقی یونین کی 20 ہزار فوج کی مدد بھی حاصل ہے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حالانکہ بارش کا سلسلہ رک گیا ہے اور دریاؤں کی سطح آب بھی کم ہو رہی ہے لیکن سیلاب کے خطرہ کو ابھی مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔ اقوام متحدہ کے بموجب ہزاروں افراد اب بھی نشیبی علاقوں میں مقیم ہیں اور انہیں ہر وقت سیلاب کا خطرہ لاحق ہے ۔ ان سب کو کسی محفوظ مقام کو منتقل کرنے کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT