Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / صومالیہ میں قحط سے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک

صومالیہ میں قحط سے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 110 افراد ہلاک

موغادیشو، 05 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مشرقی افریقی ملک صومالیہ اس وقت شدید خشک سالی کی زد میں ہے اور گزشتہ دو دنوں کے دوران اس کی زد میں آکر تقریباً 110 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی صومالیہ میں خشک سالی کا بحران اپنے عروج پر ہے ۔اس علاقے کی آبادی خشک سالی کی شدید زد میں ہے ۔اس جھلسے ہوئے علاقے کے لوگ اپنے اونٹ اور بکریوں کے لئے اناج پیدا نہیں کر پا رہے ہیں۔مویشی مر رہے ہیں جبکہ یہاں کی بیشتر آبادی دودھ اور گوشت کے کاروبار سے زندگی بسر کرتی ہے ۔فروری میں بچوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف نے بتایا تھا کہ صومالیہ میں بڑھتے ہوئے خشک سالی کے بحران کو دیکھتے ہوئے اس سال تقریباً دو لاکھ 70 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔وزیر اعظم حسن علی خیرکے ترجمان نے کہا کہ ملک میں چرواہوں کی حالت بدتر ہوتی جا رہی ہے ۔ خلیجی خطے میں خشک سالی کی وجہ سے تقریباً 110 افراد دم توڑ چکے ہیں۔ حکومت اپنی طرف سے بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ اس بحران کا حل نکالا جائے اور لوگوں کی جان بچائی جائے ۔واضح رہے کہ 2011 میں قحط کی وجہ سے تقریباً ڈھائی لاکھ افراد بھوکمری کا شکار ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ قحط کے باوجود یہاں دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف بھی جنگ جاری ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT